مولانا فضل الرحمن معدے میں تکلیف کے باعث پمز اسپتال میں داخل

جمعرات, 28 اپریل 2016 17:58

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو معدے میں تکلیف کے باعث پمز اسپتال میں لے جایا گیا تاہم رپورٹس کلئیر ہونے پر انہیں فارغ کردیا گیا۔

 مولانا فضل الرحمان کو طبیعت خراب ہونے پر اسلام آباد کے پمز اسپتال لایا گیا، جہاں ماہر معالج ڈاکٹر حیدر اور ڈاکٹر وسیم پر مشتمل ٹیم نے مولانا فضل الرحمان کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو معدے میں تکلیف تھی، ان کے تمام ٹیسٹ کلئیر آنے کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان کو مرچ مصالحوں اور مرغن کھانے کھانے سے پرہیز کی ہدایت کی گئی ہے۔

طبیعت کی خرابی سے قبل مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی،جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read 369 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto