وزیرداخلہ نے عمران فاروق کیس کے ملزم خالد شمیم کی ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا

جمعرات, 28 اپریل 2016 19:37

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عمران فاروق  قتل کیس کےملزم خالد شمیم کی جیل سے ویڈیو ریکارڈ سامنے آنے کا نوٹس لے لیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اڈیالہ جیل میں قید عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم خالد شمیم کی ویڈیو کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے ویڈیو سامنے آنے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا پتا لگایا جائے کہ خالد شمیم کی ویڈیو کس نے اور کس کی اجازت سے بنائی ہے اور اس بات کی بھی تفتیش کی جائے کہ ویڈیو ریکارڈنگ کے وقت جیل انتظامیہ کہاں تھی اور کیا جیل انتظامیہ  بھی اس اقدام کی معاونت  میں شامل تھی۔ وزیر داخلہ نے 2 روز کے اندر تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

Read 352 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto