پانامہ لیکس کی تحقیقات؛اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا

پیر, 02 مئی 2016 08:25

اسلام آباد: پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلیے کمیشن کے ٹی او آرز پرمشاورت اورآئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں سینیٹ میں قائدحزب اختلاف اعتزازاحسن کی رہائش گاہ پر ہوگا۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی،تحریک انصاف، ایم کیوایم، ق لیگ، اے این پی،جماعت اسلامی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماشرکت کریں گے۔ تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اور دیگرجماعتیں اپنے مرتب کردہ ٹی اوآرز پیش کریں گی۔ تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرشاہ محمودقریشی کا کہناہے کہ اجلاس میں کمیشن کے متفقہ ضابطہ کارلانے کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے اورجوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کا آغاز وزیراعظم سے کرنے کامطالبہ اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کیاجائے گا۔

Read 441 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto