لباس پر تنقید، لائیو پروگرام میں سویٹر پہنوایا

منگل, 17 مئی 2016 11:15

امریکہ کے ایک ٹی وی چینل کی لائیو ٹرانسمیشن کے دوران موسم کا حال بتانے والی پریزینٹر لبرٹی چین کو پہننے کے لیے سویٹر دیا گیا۔

لبرٹی چین موسم کا حال بتا رہی تھیں جب ان کو ایک سویٹر تھمایا گیا اور کہا گیا کہ یہ پہن لیں۔ جب انھوں نے پوچھا کہ کیوں تو جواب میں ان سے کہا گیا کہ ’ہمیں لباس کے بارے میں بہت ای میلز موصول ہو رہی ہیں۔‘

یہ بات واضح نہیں ہے کہ لاس اینجلس کے ٹی وی چینل کے ٹی ایل اے فائیو کو لبرٹی چین کے لباس کے حوالے سے کتنی ای میلز موصول ہوئیں۔

لیکن سوشل میڈیا پر ان کے لباس پر تو اتنا شور نہیں ہوا جتنا کہ ان کو سویٹر دیے جانے پر ہوا ہے۔

پروگرام کے میزبانوں نے چند ای میلز پڑھی ہیں۔ ایک ای میل میں کہا گیا ہے ’لبرٹی چین کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ ساری رات گھر سے باہر رہی ہیں اور اسی لباس میں دفتر آ گئیں۔‘

لباس کے بارے میں ٹویٹ میں لبرٹی چین نے لکھا کہ پہلے وہ ایک اور لباس پہننے لگی تھی لیکن وہ لباس بیک گراؤنڈ میں سکرین کے رنگوں کے باعث کیمرے پر اچھا نہیں لگتا۔ اور اسی لیے انھوں نے وہ لباس پہنا جس پر کافی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔

Read 1529 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto