وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ کا نشانہ بنارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

بدھ, 18 مئی 2016 10:22

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بدترین لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کے عوام کو نشانہ بنارہی ہے جس کے باعث شہری ودیہی سندھ کے عوام غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بدترین لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کےعوام کو نشانہ بنارہی ہے، وزارت پانی وبجلی سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے جس کے باعث شہری ودیہی سندھ کے عوام غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ بجلی نہ دینا عوام کےساتھ زیادتیوں کی بدترین مثال ہے جب کہ ناقابل برداشت طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ اضافی بل بھی بھیجے جارہے ہیں،(ن) لیگ کی حکومت شدید گرمی میں بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی۔

Read 331 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto