فیصل آباد گرلز اسکول کے باہر فائرنگ، طالبات خوفزدہ

جمعہ, 22 جنوری 2016 13:26

 پنجاب کے شہر میں فیصل آباد میں لڑکیوں کے ایک سرکاری اسکول کے باہر ہوائی فائرنگ کے بعد خوف ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے فوری طور پر اسکول کو گھیرے میں لے لیا

 فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے گورنمنٹ گرلز اسکول کے قریب فائرنگ سے طالبات نے خوف کی وجہ سے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا۔

اسکول کے اساتذہ نے فوری طور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اہلکاروں کی بھاری نفری اسکول پہنچ گئی۔

پولیس نے اسکول کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا البتہ کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی اسکول کے باہر جمع ہوگئی اور انھوں نے احتجاج بھی کیا، احتجاج کے دوران بعض افراد نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی، بعد ازاں طالبات کو چھٹی دے کر گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل خیبر پختونخوا میں چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا جس میں 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس حملے نے 16 دسمبر 2014 کو پشاور میں ہونے والے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کی یاد تازہ کر دی کیونکہ یہ حملہ بھی اسی طرز پر کیا گیا تھا.

گزشتہ روز بھی لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی غیر اعلانیہ ریہرسل کی گئی تھی، لیکن انتظامیہ اور طلبہ کی بےخبر کی وجہ سے یونیورسٹی میں شدید خوف ہراس پھیل گیا تھا، اور طالبات خوف کے عالم میں یونیورسٹی سے باہر بھاگنا شرو ع ہو گئی تھیں

Read 543 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto