مشتاق رئیسانی کیس میں اہم پیش رفت؛ کوئٹہ میں بیکری سے 57 لاکھ روپے برآمد

ہفتہ, 21 مئی 2016 15:15

سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نیب نے سمنگلی روڈ پر واقع ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ مشتاق رئیسانی کیس میں پہلے سے گرفتار ملزم اسد شاہ کی نشاندہی پر کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر واقع ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے مشتاق رئیسانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کی تھی جب کہ اس سے قبل سابق سیکرٹری خزانہ کی نشاندہی پر مچھ اور بولان کا بلدیاتی ریکارڈ بھی نیب نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

یاد رہے کہ نیب نے 2 ہفتے قبل سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مار کر غیر ملکی کرنسی اور 4 کلو سے زائد سونے سمیت 75 کروڑ ورپے برآمد کئے تھے۔

Read 1002 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto