پولیس کا رقص کی محفل پر چھاپہ 11رقاصاﺅں سمیت 45 افراد گرفتار

جمعرات, 26 مئی 2016 21:21

نوشہرہ :  نوشہرہ میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارکرخواتین سمیت 45 افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تمام افراد رقص کی محفل میں شریک تھے۔ پولیس کے مطابق وزیرگڑھی، اکبرپورہ، جلوزئی اور واپڈا کالونی میں پولیس کاسرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران واپڈا کالونی میں ایک مکان سے شورشرابے کی آوازیں آنے پرچھاپہ ماراگیا جہاں رقص کی محفل جاری تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محفل میں موجود 34 تماش بینوں اور 11رقاصاﺅں کو گرفتار جبکہ 16 کاروں کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورشراب بھی برآمد ہوئی ہے۔ ایک گرفتار شخص کاکہنا ہے کہ شادی کے سلسلے میں تقریب جاری تھی کہ پولیس نے چھاپہ مار دیا۔

Read 193 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto