بھارت کا سپر سانک میزائل کا تجربہ

ہفتہ, 28 مئی 2016 14:26

بھارت نے ایک بار پھر زمین سے زمین پر مار کرنے والے سپر سانک براہموس میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ براہموس سپر سانک میزائل کا تجربہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے راجھستان کے ضلع جیسلمیر کی پوکھران رینج میں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روسی سائنسدانوں کے تعاون سے تیار کردہ یہ براہموس میزائل 290 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اسے سمندر سے آبدوز کے ذریعے بھی داغا جاسکتا ہے۔

بھارت اپنی میزائل ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے جو خطے میں عدم تحفظ کا سبب بن سکتا ہے جبکہ امریکہ بھارت کو نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس سے بھارت کو جوہری توانائی پر نظر رکھنے کا سرٹیفیکیٹ بھی مل جائے گا

امریکی سینیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اس سے خطے میں عدم توازن قائم ہوسکتا ہے

Read 687 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto