رات میں مگرمچھ آسٹریلوی خاتون کو لے گيا

پیر, 30 مئی 2016 08:47

آسٹریلیا کے ڈینٹری نیشنل پارک میں مگر مچھ کے حملے میں ایک خاتون کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

46 سالہ آسٹریلوی خاتون مبینہ طور پر اپنے ایک دوست کے ساتھ اتوار کی شام شمالی کوئنسلینڈ میں کارنز کے قریب تھورنٹن ساحل پر تیراکی کے لیے گئی تھیں۔

میڈیا کے مطابق جب وہ کمر بھر پانی میں تھیں کہ ان پر حملہ ہو گیا۔

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق اس قسم کا مہلک حملہ اس سے قبل سنہ 2009 میں ہوا تھا۔

پولیس ترجمان رسل پارکر نے کہا: ’ہمیں خاتون کے لیے بہت دکھ ہے۔ ان کے 47 سالہ دوست نے انھیں پکڑ کر اور کھینچ کر محفوظ مقام پر لانے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔‘

’اس کے بعد ان کے دوست نے بھاگ کر ایک قریبی دکان پر اس معاملے کے بارے میں آگاہ کیا اور وہاں سے پولیس اور دوسرے حکام کو ہدایات ملیں۔‘

پولیس ترجمان نے بتایا: ’وہ ساحل پر چہل قدمی کر رہے تھے۔ پھر انھوں نے تھورنٹن کے ساحل پر صاف سہانی رات میں کمر بھر پانی میں سوئمنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن انھیں واضح طور پر خطرے کا اندازہ نہیں تھا۔

بتایا کہ انھوں نے خاتون کی چیخ سنی تھی جو کہ رہی تھیں ’مگر مچھ نے پکڑ لیا، مگرمچھ نے مجھے پکڑ لیا۔‘

گم شدہ خاتون کی پیر کی صبح پھر سے تلاش شروع کی گئی جبکہ ان کے دوست کا مگر مچھ سے رگڑ کھانے سے زخموں اور صدمے کے لیے علاج جاری ہے۔

Read 1655 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto