راولپنڈی :کہوٹہ روڈ پردھند کے باعث دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں ، دو افراد شدید زخمی

ہفتہ, 23 جنوری 2016 13:36

حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ، دو افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ، دو شدید زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی ۔ شدید دھند کے باعث راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے ، دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر پنیالی کے قریب مسافر ویگن اور بس آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو معمولی زخمیوں کو موقع پر مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ آٹھ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو شدید زخمیوں کو راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read 1346 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto