طالبان نے 230مسافر اغوا،متعدد کو قتل کردیا

منگل, 31 مئی 2016 14:25

کابل: افغانستان کے صوبہ قندوز میں عسکریت پسند تنظیم طالبان نے 230مسافروں کو اغوا کر لیا۔یہ مسافر تین بسوں اور 3 ویگنوں میں سوارتھے۔
خاما پریس نے ایک مقامی عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ مسافروں کو اس وقت یرغمال بنایا گیا جب وہ طالبان کی بنائی گئی ایک چیک پوسٹ سے گزر رہے تھے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس عہدیدار نے مزیدبتایا کہ ابتدائی طور پر طالبان نے 230مسافروں کو یرغمال بنایا تاہم بعد میں 45افراد کے سوا تمام کو رہا کر دیا گیا جبکہ مذکورہ 45افراد کو و ہ اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
دوسری جانب قندوز پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 185افراد کو یرغمال بنایا جن میں سے 150کو رہا کردیا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق ایسی بھی اطلاعات ہین کہ یرغمال بنائے گئے افراد میں سے متعدد کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ باقی بچنے والوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ ہے۔اس حوالے سے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
قبل ازیں طالبان نے افغان پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو بھی یرغمال بنایا ہے۔

Read 529 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto