بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سلابھا دیش پانڈے طویل علالت کے بعد چل بسیں

پیر, 06 جون 2016 14:52

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سلابھا دیش پانڈے  طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں چل بسیں.

بالی ووڈ اداکارہ سلابھا دیش پانڈے نے فنی کیرئیر کا آغاز 1974 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جادو کا شانک‘‘ سے کیا اور اپنی جاندار اداکاری کے باعث جلد ہی فلم نگری میں اپنا مقام بنایا جب کہ انہوں نے فلموں کے علاوہ چھوٹے پردے  اور تھیٹر میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اوراپنے کرداروں کو اپنی جاندار اداکاری سے ہمیشہ کے لیے زندہ کردیا لیکن 79 برس کی عمر میں پہنچ کر وہ چل بسیں۔

  • لیجنڈری اداکارہ سلابھا دیش پانڈے طویل عرصے سے مختلف امراض کا شکارتھیں انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں 73 فلموں میں اداکاری کے جلوے بکھیرے جب کہ کئی فلموں میں انہوں نے ماں کا کردار ادا کیا۔ دوسری جانب بالی ووڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے اداکارہ کی موت پررنج وغم کااظہار کیا جارہا ہے۔ نامور گلوکارہ لتا منگھیشکر نے ان کی موت پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے فلم نگری کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔
Read 1336 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto