فلموں میں دکھائے گئے مناظر حقیقت بن گئے

جمعہ, 17 جون 2016 04:33

(ڈزنی ریزورٹ)میں اس وقت شدید خوف و ہراس اور چیخ پکار ہونے لگی جب ایک دوسالہ بچے کو اس کی ماں باپ کی آنکھوں کے سامنے جھیل میں موجود مگرمچھ نے ہڑپ کرلیا۔یہ سب کچھ اس قدر تیزی سے ہوا کہ بچے کے والدین کچھ بھی نہ کرسکے اور مگر مچھ بچے کومنہ میں لے کر جھیل میں غائب ہوگیا۔یہ بدقسمت خاندان ڈزنی کے فائیوسٹار گرینڈ فلوریڈین ریزورٹ اینڈ سپا میں قیام پذیر تھا ۔بچہ جھیل کے کنارے پر چل رہا تھا اور اس کے والدین پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک دم جھیل میں سے ایک مگرمچھ نکلا اور بچے کو اپنے جبڑے میں جکڑ لیا۔بچے کے والد نے اپنی پوری کوشش کی اور مگر مچھ سے ہاتھا پائی بھی جس کی وجہ سے اس کے بازوﺅں پر چوٹ بھی لگی لیکن مگر مچھ نے بے بس باپ کی ایک نہ چلنے دی اور بچے کوکھینچ کر جھیل میں لے گیا۔بچے کی ماں نے یہ دیکھتے ہوئے جھیل میں چھلانگ لگادی لیکن اس کی کوشش بھی رائیگاں گئی اور مگرمچھ بچے کو جھیل کی گہرائیوں میں لے گیا۔یہ منظر اس قدر خوفناک تھا کہ پارک میں شور مچ گیا اور ریسکیو کوبلایا گیالیکن ابھی تک بچے کی نعش نہیں مل سکی۔

Read 1672 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto