پاکستانی مکینک کی بیٹی روزینہ برطانوی رکن پارلیمنٹ منتخب

جمعہ, 17 جون 2016 17:48

لندن کے ٹوٹنگ حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں روزینہ خان نے برطانوی ہاؤس آف کامنز کی نشست پر بھاری اکثریت حاصل کرلی اور رکن منتخب ہوگئی ہے، یہ نشست لیبر پارٹی کے رہنما صادق خان کے لندن کے میئر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اس حلقے سے لندن کے میئر صادق خان 2005 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے رہے ہیں لیکن خاص بات یہ ہے روزینہ خان نے صادق خان کے مقابلے میں کئی ہزار زیادہ ووٹ حاصل کئے، روزینہ خان کو 17 ہزار 800 ووٹ ملے جب کہ ان کے مخالف حکمران کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار ڈین واٹکنس نے 11500 ووٹ حاصل کیے۔دو بچوں کی ماں روزینہ ایلن خان خود جونیئر ڈاکٹر ہیں، انکے والد پاکستانی جب کہ ان کی والدہ پولش ہیں،روزینہ کے والد ٹی وی مکینک اور والدہ پیٹرول اسٹیشن میں ملازمت کرتی تھیں

روزینہ خان نے گزشتہ روز ویسٹ یارکشائر میں قتل ہونے والی لیبر پارٹی کی خاتون رکن پارلیمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جشن نہیں منایا اور وکٹری اسپیچ دینے سے منع کردیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جو کاکس ایک زبردست مہم چلانے والی تھیں اور ان کی ہلاکت پر بے حد دکھ پہنچا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز برطانیہ میں فائرنگ اور چاقو کے وار کرکے خاتون رکن پارلیمنٹ جو کاکس کو قتل کردیا گیا تھا۔

Read 1096 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto