ماڈل گرل پوجا مشرا کے ساتھ اجتماعی زیادتی

جمعہ, 17 جون 2016 18:51

بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل گرل پوجا مشرا کو رئیلٹی لائف اسٹائل شو کی شوٹنگ کے دوران 3 فوٹو گرافرز نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔بالی ووڈ کی آئٹم گرل پوجا مشرا اپنے متنازعہ بیانات کے باعث آئے روزخبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جب کہ مشہور رئیلٹی شو ”بگ باس سیزن 5“ میں بھی اپنی متنازعہ شخصیت کے باعث شہرت حاصل کرچکی ہیں تاہم خبروں میں رہنے کا فن جاننے والی اداکارہ نے اپنے ساتھ زیادتی کا الزام لگایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا مشرا مشہور لائف اسٹائل شو”ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے“ کی شوٹنگ اور تشہیری مہم میں شرکت کے لیے جے پور میں موجود تھیں کہ تقریب کے بعد 3 فوٹوگرافرز نے انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ پوجا مشرا نے گزشتہ ماہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور لیجنڈری اداکار شترو گھن سنہا پر بھی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا تاہم مقدمے کو سستی شہرت کا حصول قرار دیا گیا جب کہ پوجا مشرا اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کی فیملی پر بھی کئی الزامات عائد کرچکی ہیں۔

Read 1619 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto