کے پی کے اسمبلی اکھاڑے میں تبدیل

بدھ, 22 جون 2016 04:17

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم اور سینئر صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے درمیان ہاتھاپائی ہوگئی، ایوان کسی اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم اور سینئر صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے درمیان ہاتھاپائی ہوگئی، ایوان کسی اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق قوم نے سیاستدانوں کی لائیو ڈبلیو ڈبلیو ای دیکھ لی، خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے بحث جاری تھی کہ اس دوران بابر سلیم نے سینئر وزیر شہرام ترکئی کو طعنہ مارا اور انہیں 420 کہا، جس پر شہرام ترکئی نشست پر کھڑے ہوکر پیچھے بیٹھے بابر سلیم پر چلانے لگے اور پھر بابر سلیم کی طرف لپکے سینیر ارکان نے شہرام ترکئی کو تھاما اور چند رکن بابر سلیم کا منہ بند کراتے رہے۔

بھتیجے کے خلاف بات برداشت نہ ہوئی تو چچا محمد علی ترکئی بھی میدان میں آگئے ۔اور ایوان سر پہ اٹھا لیا، جھگڑے نےایوان کو کسی چوک چوراہے میں بدل دیا ۔پرویز خٹک بھی کسی تماشائی کی طرح کھڑے نظر آئے۔

اس دوران گالیوں سے بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی تاہم کچھ دیگر ارکان نے بیچ بچاؤکرادیا۔ واضح رہے کہ شہرام ترکئی اور بابر سلیم کا تعلق ضلع صوابی سے ہے اور دونوں کی علاقائی سطح پر سخت سیاسی مخالفت ہے جس کی وجہ سے ان دونوں میں اکثر ماحول گرم نظر آتا ہے۔

رکن اسمبلی شاہ فرمان نے سال کے طویل ترین دن اور روزے کو لڑائی کی وجہ قرار دیدیا۔ بعد ازاں جھگڑے کے باعث اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔

Read 639 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto