بندوق کی جنگ جیت رہے ہیں، چوہدری نثار

جمعرات, 28 جنوری 2016 13:11

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف نفسیاتی جنگ ہار رہے ہیں لیکن بندوق کی جنگ میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں.

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ایک واقعے پر طوفان برپا کردیا جاتا ہے، ہم دراصل وہی کرتے ہیں جو دشمن چاہتا ہے.

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب ملک حالت جنگ میں ہوں تو قوم کو امید دلائی جاتی ہے،انھیں مایوسی کی طرف نہیں دھکیلا جاتا. یہ دراصل دشمنوں کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے.

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور جب جنگ ہوتی ہے تو وار دونوں طرف سے ہوتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے.

انھوں نے کہا کہ گذشتہ ادوار میں روزانہ 7،7 دھماکے ہوتے تھے، لیکن آج اللہ کی مہربانی سے کئی کئی دن تک کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوتا، ساتھ ہی وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جن سیاست دانوں نے اپنے دورمیں کچھ نہیں کیا وہ اب بیٹھ کر لفاظی کرتے ہیں.

چوہدری نثار کا کہنا تھا،'جنھوں نے نیشنل ایکشن پلان پڑھا ہی نہیں وہ اس پر تنقید کر رہے ہیں.'

وزیر داخلہ نے ایک ایسے وقت میں بیان دیا ہے جب گذشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سانحہ چارسدہ کے بعد ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی مذمتی بیان آگیا لیکن چوہدری نثار نے اس واقعے کی مذمت نہیں کی.

خورشید شاہ نے سانحہ چارسدہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا تھا

Read 1088 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto