اگر آ پ کے کان پر با ل ہیں تو یہ تشویشناک خبر پڑھ لیں

پیر, 27 جون 2016 02:21

اگر آپ کے کان پر بال نکل رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔سائنسدانوں نے کان کی کینال پر بالوں کی موجودگی اور دل کے دورے کے بارے میں تعلق کا انکشاف کیا ہے۔
گذشتہ تین دہائیوں سے سائنسدان ان دونوں چیزوں کے بارے میں تعلق پر تحقیق کررہے تھے اور ہر بار اس کی توثیق ہوتی رہی۔ماضی کی ایک تحقیق میں 43مردوں اور20خواتین کو لیا گیا ۔تحقیق کے90فیصد شرکاءکے کان کی کینال میں وافربا ل تھے۔بوسٹن یونیورسٹی کے تحقیق کار رچرڈ ویگنر کاکہنا ہے کہ کان میں بال اس وقت پرورش پاتے ہیں جب ہم ہارمون ایسٹروجن کے رحم وکرم پر رہیں،اس کے علاوہ ٹیسٹیرئیون کی وجہ سے بھی دل کے دورے کے امکانات پیدا ہونے لگتے ہیں۔اس کی وجہ سے سرخ خلیے بہت زیادہ بنتے ہیں اور شریانوں میں خون کا لوتھڑا بننے لگتاہے۔2006ءکی ایک اور تحقیق میں ایڈسٹن ای نے امریکن جرنل آف فورینزک میڈیکل پتھالوجی میں لکھا ہے کہ اس نے مختلف حصوں اور ان کے دل کے اثرات کا مطالعہ کیا اور یہ بات دیکھی کہ کان کے بالوں اور دل کی بیماریوں کا گہرا تعلق ہے اور اس کی وجہ سے مردوں میں اموات کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے۔

Read 4970 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto