ایرانی صدرکا دورہ فرانس، جلا وطن ایرانیوں کا احتجاج

جمعرات, 28 جنوری 2016 14:41

ایرانی صدر حسن روحانی دورہ یورپ کے دوسرے مرحلےمیں فرانس پہنچ گئے، ان کی آمد کے موقع پرجلاوطن ایرانیوں کی جانب سےاحتجاج اورمظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ کے دوسرے مرحلے میں ایرانی صدر حسن روحانی اٹلی سےفرانس پہنچے ہیں۔

ایرانی صدر دورہ فرانس میں اعلیٰ حکومتی عہدےداروں سے ملاقات کےعلاوہ تیل کمپنی ٹوٹل اورہوائی جہازساز کمپنی ایئربس کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران حسن روحانی اہم کاروباری شخصیات سے خطاب بھی کریں گے۔

ایرانی صدر کے پیرس پہنچنے سے قبل جلاوطن ایرانیوں نے فرانسیسی پارلیمنٹ کے قریب احتجاج کیا۔

احتجاجی ایرانیوں کا مطالبہ تھاکہ جب تک موجودہ حکومت ایران میں مظالم بند نہیں کرتی فرانس اس کےساتھ کوئی تعلقات استوارنہ کرے۔

Read 437 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto