لاہور: دہشت گردوں کیلئے لٹریچر چھاپنے والے پریس پر چھاپہ ، کتابچے برآمد

منگل, 02 فروری 2016 15:34

لاہور میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے لیے لٹریچر چھاپنے والے پریس کو پکڑ لیا۔ خودکش حملہ آوروں کے لیے چھاپے گئے کتابچے بھی برآمد 

 ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے اردو بازار میں چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے کے دوران حساس ادارے نے القاعدہ کے دہشت گردوں کے لیے لٹریچر چھاپنے والا پریس پکڑ لیا۔ پریس سے خودکش حملہ آوروں کے لیے چھاپے گئے کتابچوں کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں لٹریچر سمیت باردوی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے بارودی مواد کو ناکارہ بنا کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں تاہم حساس اداروں کی جانب سے ان گرفتاریوں کو ابھی خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ 

Read 201 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto