نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی جیت لی

پیر, 08 فروری 2016 17:57

ہیملٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے  تین ون ڈے میچز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کو 55شکست دے کر  دی ۔ کیویزکپتان برینڈن میک کولم نے اپنا الوداعی میچ اور سیریز کو یادگار بنا لیا۔

ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 191 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور 55 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے 44 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ مچل مارش نے 41، جارج بیلے نے 33 اور اسٹیون اسمتھ نے 21 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3 جب کہ کورے اینڈرسن اور اش سودھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل  آسڑیلیا کے کپتان اسٹیون استھ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مارٹن گپٹل اور برینڈن میک کولم نے اپنی ٹیم کو 84 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، 10 ویں اوور میں میک کولم 27 گیندوں پر 47 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، گپٹل نے بھی 59 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گرانٹ ایلیٹ نے 50 اور کورے اینڈرسن نے 27 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 246 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 3، اسکاٹ بولینڈ، جون ہیسٹنگز اور جوش ہیزلی ووڈ نے 2،2 جب کہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Read 147 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto