گوادر کی ترقی کچھ لوگوں کو اچھی نہیں لگ رہی ہے

ہفتہ, 19 نومبر 2016 16:03

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بات کر رہے تھے انہوں نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف اندرونی سازش بھی کی جارہی ہے کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ گوادار قدرتی وسائل سے مالا مال شہر ہے اسے جدید سہولیات سے آراستہ کر کے بین الاقوامی سطح کا شہر بنائیں گے گوادر پورٹ اس کی ابتدا ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے جس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہمیں اپنی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور جو بھی فیصلہ ہوگا اسے من وعن تسلیم کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر کا خطاب تاریخی موقع تھا اور پارلیمنٹ کے لیے قابل فخر دن تھا تا ہم تحریک انصاف نے اس دن بھی پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر کے اپنے ووٹرز کو مایوس اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر پیش نہیں کیا۔

Read 538 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto