دہشت گردی کی جنگ میں حاصل کامیابیاں برقرار رکھیں گے، سربراہ پاک فوج

بدھ, 30 نومبر 2016 19:41

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور اس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد آج دفتر سنبھال لیا اور اپنے پہلے ہی روز انہوں نے پشاور اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورہ پشاور اور شمالی وزیرستان کے دوران فاٹا، خیبرپختونخوا اورمالاکنڈ کی سیکورٹی صورتحال جب کہ آپریشنز، بحالی وتعمیرنو کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور دہشت گردی کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیاں برقرار رکھیں گے جب کہ دہشت گردوں کو ہرگز واپس آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پیز کی واپسی مقررہ وقت پر مکمل ہوگی۔

Read 692 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto