کراچی میں گندگی کے ڈھیر کے باعث وائرل انفیکشن کا حملہ

جمعہ, 08 جنوری 2016 09:53

کراچی......کراچی میں سیوریج اور صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث وائرل انفیکشن وبائی شکل اختیار کرگیا، شہریوں کی اکثریت کھانسی، نزلہ اور شدید بخار میں مبتلا ہوگئی، یومیہ سیکڑوں مریض مختلف اسپتالوں میں لائے جارہے ہیں۔
کراچی میں گندگی کے ڈھیر نے کردیا ہے وائرل انفیکشن کا حملہ،شہر کا کوئی اسپتال ایسا نہیں جہاں وائرل انفیکشن کے باعث کھانسی،نزلہ، اور بخار میں مبتلا مریض نہ لائے جارہے ہوں۔سول،جناح، عباسی سمیت بلدیہ عظمٰی کراچی میں 16 بڑے اور 200سے زائد چھوٹے بڑے اسپتالوں اور ڈسپینسریوں میں یومیہ 50 سے 70 افراد لائے جارہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق وائرل انفیکشن سے بچنے کے لئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ پانی کو ابال کر پینا ضروری ہے۔
کراچی کے شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ شہر میں گندگی کے ڈھیر کو صاف کیا جائے تاکہ انہیں مختلف بیماریوں سے نجات مل سکے۔
شہر میں جگہ جگہ گندگی عام افراد او ر بالخصوص بچوں کو وائرل انفیکشن،کھانسی نزلہ،زکام میں مبتلا کررہی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ماحول میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور باہر کی کھانے پینے کی اشیاء سے اجتناب کریں۔ 

Read 155 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto