غیرت کے نام پر قتل جیسی دیگر روایت تمام مذاہب میں سنگین جرم ہے

پیر, 22 فروری 2016 17:33

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر کسی کو قتل کردینا غیرت نہیں بلکہ سنگین جرم ہے۔

وزیراعظم آفس میں شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ” آ گرل ان دا ریور“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ شرمین عبید چنائے نے غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر فلم بنا کر اچھا کام کیا اور انہوں نے معاشرے کے چیلنجنگ موضوعات کا انتخاب کیا جس نے معاشرے کے تاریک پہلوﺅں پرروشنی ڈالی جب کہ فلم سازی میں پاکستانی بیٹی کی عزت افزائی پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل غیرت نہیں بلکہ سنگین جرم ہے اور اس قابل نفرت اقدام کو روکنے کے لئے موجودہ حکومت سے جو ہوسکا وہ کیا جائے گا،اسلام خواتین کے حقوق پر خاص توجہ دیتا ہے اور انہیں مردوں کے مساوی حقوق دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل جیسی دیگر روایت اسلام سمیت تمام مذاہب میں ناپسندیدہ ہیں کیونکہ اسلام نے خواتین کے حقوق اور عزت کی حفاظت کو پسندیدہ قراردیا ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح چاہتے تھے کہ پاکستان میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں اور اسی ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت خواتین کو حقوق دینے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

 

Read 461 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto