وطن کے لئے قربانیاں دینے والے اصل ہیروہیں، آرمی چیف

بدھ, 12 اپریل 2017 16:39

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ وطن کے لیے قربانیاں دینے والے اصل ہیرو ہیں اور امن واستحکام ان ہی کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف سمیت پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 33 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، ایک کوتمغہ جرات اور 35 جوانوں و افسروں کوتمغہ بسالت سے نوازا گیا جب کہ شہدا کے اعزازات لواحقین نے وصول کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  وطن کے لیے قربانیاں دینے والے اصل ہیرو ہیں، ملک میں امن واستحکام افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے۔

Read 431 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto