کراچی میں ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

جمعہ, 14 جولائی 2017 19:25

کراچی: شہر قائد میں محکمہ موسمیات نے ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کے مطابق کراچی میں ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میرپورخاص اور حیدرآباد میں تیز اور درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ بارش برسانے والا مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں دوسرا جبکہ پاکستان بھرمیں تیسرا سسٹم ہے تاہم پچھلے سسٹم کے مقابلے میں موجود سسٹم کا حجم کم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر تک بارشوں کے بعد سسٹم کمزور پڑجائے گا مگرشہر قائد کا مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ آج شہرقائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

Read 1800 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto