نوازشریف ’’را‘‘ کے ایجنٹ اور ملک کے خلاف کام کررہے ہیں، ڈاکٹر عاصم

ہفتہ, 15 جولائی 2017 16:06

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ نوازشریف ’’را‘‘ کے ایجنٹ ہیں اور وہ ملک کے خلاف کام کررہے ہیں۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دہشت گردوں کا علاج کرانے میں معاونت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹرعاصم، سلیم شہزاد، رؤف صدیقی، انیس قائم خانی اور عثمان معظم عدالت میں پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 19اگست تک ملتوی کردی گئی۔
سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نوازشریف ’’را‘‘ کے ایجنٹ ہیں، وہ ملک کے خلاف کام کررہے ہیں لیکن نیب کو صرف کراچی نظر آرہا ہے،جب حکمران خاندان کے خلاف سب کچھ موجود ہے تو ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جارہا، نیب کے اہلکاروں نے میری بہن کے گھر پر چھاپا مارا، وہاں توڑ پھوڑ کی اور میری بہن کو ہراساں کیا، جس پر نیب چئیرمین کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے

Read 1210 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto