سندھ میں تبدیلی دکھائی دے رہی ہے،مصطفی کمال نے وہ باتیں کیں جو عمران عرصہ دراز سے کر رہے ہیں:شاہ محمود قریشی

جمعرات, 03 مارچ 2016 22:04

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی دکھائی دے رہی ہے،مصطفی کمال نے سنسنی خیز انکشافات کئے اور وہ باتیں بھی کیں جو عمران خان کافی عرصے سے عوام کو بتارہے ہیں،سندھ میں عوام پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے مایوس ہوچکے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق میئر کراچی مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کی نیوزکانفرنس بہت اہم دکھائی دے رہی ہے ،انہوں نے سنسنی خیز انکشاف کئے ہیں۔ شاہ محود قریشی نے کہا کہ عمران خان کافی عرصے سے یہ باتیں کہہ رہے تھے۔سندھ میں تبدیلی دکھائی دے رہی ہے،سندھ میں عوام پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم سے تھک گئی ہے اورمایوس ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جواب کا منتظر ہوں،ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔مصطفی کمال کی نیوز کانفرنس کے بعد عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

Read 474 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto