ثالثی کا کردار ادا کرنے کا انتظار ہے: سرتاج، صوبوں کو خود مختاری دی: پرویز

ہفتہ, 09 جنوری 2016 20:50

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار صوبوں کو خود مختاری دی گئی ہے، جس صوبے میں جو اکثریت میں آیا اسی کی حکومت ہے، جبکہ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ نیشنل سکیورٹی بارے ان کیمرہ اجلاس جلد ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

لاہورنیشنل کالج آف آرٹس میں طلبہ و طالبات کے تھیسز ورک کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات پہلی بار برقرار رکھی گئیں، وفاق اور صوبے مل کر ملکی مفاد کے لئے کام کرتے ہیں۔ جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے تحفظات سننے کی ذمہ داری وزیر داخلہ کو دی گئی ہے۔ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ سعودی عرب، ایران کے درمیان سیاسی کشیدگی تو پرانی ہے تاہم اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ثالثٰی کا کردار ادا کرنے کے انتظار میں ہے۔ سرتاج عزیز نے واضح کیا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کا شیڈول برقرار ہے جبکہ نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے ان کیمرہ اجلاس جلد بلایا جائے گا، جو وقت کی ضرورت بھی ہے۔

Read 176 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto