آزاد کشمیر میں 16 کتابوں پر پابندی

منگل, 08 مارچ 2016 15:08

آزاد جموں اور کشمیر کی حکومت نے آزادی کے حامی لکھاریوں کی 16 کتابوں اور کتابچوں کی خرید و فروخت اور نمائش پر پابندی عائد کر دی۔

ان میں سے دو کتابیں 11 فروری، 1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی لگنے والے باغی رہنما محمد مقبول بٹ کی تحریر شدہ بھی ہیں۔

پیر کو جاری ہونے والے ایک مراسلے کے مطابق، جن کتابوں پر پابندی لگائی گئی ان میں جموں کشمیر بک آف نالج، وونڈڈ میموری، کمشیریت حصہ اول، نالج آف جموں اینڈ کشمیر ، گائیڈ میپ آف پونچھ اینڈ میپ آف جموں اور کشمیر سٹیٹ، ڈاکٹر شبیر چوہدری کی کشمیر اینڈ پارٹیشن آف انڈیا اور مسئلہ کشمیر تلخ حقائق،مقبول بٹ کی سری نگر جیل سے فرار کی کہانی اور میں کون ہوں، محب اللہ حسن کی کشمیر سلاطین کے عہد میں،شمس رحمان کی مقبول بٹ-لائف اینڈ سٹرگل ، پروفیسر محمد عارف خان کی مسئلہ جموں و کشمیر اور کشمیر تاریخ کے آئینہ میں اور بال کے گپتا کی میر پور پر جب قیامت ٹوٹ پڑی شامل ہیں۔

Read 294 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto