نیوزی لینڈ میں دم کٹی ہمپ بیک وہیل کی تلاش

بدھ, 16 مارچ 2016 12:16

نیوزی لینڈ میں حکام نے اس دم کٹی ہمپ بیک وہیل کی تلاش کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے جسے کیکورا کے ساحل پر دیکھا گیا تھا۔

وہیل پہلی مرتبہ پیر کو ساؤتھ آئی لینڈ کے شمال مشرقی ساحل کے قریب کیکورا کے پانیوں میں دیکھی گئی تھی۔

جانوروں کے تحفظ کے مقامی محکمے کے مائیک ماریسی کا کہنا ہے کہ اس بات کی وضاحت نہیں ہو سکی ہے کہ وہیل نے اپنی دُم کیسے کھوئی لیکن، ’یہ جال میں الجھاؤ کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔‘

تاہم انھوں نے کہا کہ اس شدید چوٹ کے باوجود بھی وہیل کی حالت ٹھیک لگ رہی تھی۔

ماریسی کے مطابق ’اس کی صحت اچھی نظر آتی تھی اور وہ پانی میں مُڑ رہی ہے اور پانی میں اردگرد گھومنے کے لیے اپنے سینے کے گلپھڑوں کا استعمال کررہی ہے

بعض اوقات وہیل مچھلیاں سمندر میں ماہی گیروں کی جانب سے بچھائے گئے جال میں پھنس جاتی ہیں جس سے انھیں چوٹ لگ سکتی ہے یا وہ مر سکتی ہیں۔

موریسی نے مزید کہا ہے کہ ’یہ ایک نوجوان وہیل مچھلی ہے اور یہ شفایاب ہوچکی ہے۔ اسے دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ یہ بہت زیادہ متاثر ہوئی تھی۔‘

انھوں نے مزید کہا ’یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس علاقے میں کسی نے اس طرح کی وہیل مچھلی کو دیکھا ہے۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ وہ دوبارہ لوٹ کر آئے۔

اُن کے مطابق ’اگر یہ ہجرت کر رہی ہے تو ہم اسے دوبارہ دیکھ لیں گے۔

ہمپ بیک وہیل مچھلیاں انٹارکٹیکا کے خوراک والے مقامات سے جنوبی بحر الکاہل میں افزائشِ نسل والے مقامات کی جانب اپنی سالانہ ہجرت کا آغاز کر چکی ہیں۔

جو کوئی بھی جسے یہ وہیل مچھلی نظر آئے اُسے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شعبہ تحفظ کو +64 800 36 24 68 پر مطلع کرے تاکہ وہیل کا سُراغ لگایا جا سکے۔

Read 196 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto