Print this page

حساس اداروں نے دبئی میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا

جمعرات, 17 مارچ 2016 18:02

کراچی : حساس اداروں نے دبئی میں کارروائی سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کمانڈر کو گرفتار کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حساس اداروں نے ملزم سعید بھرم کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر دبئی میں کارروائی کے دوران گرفتار کر لیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا کمانڈر ہے اور پولیس کو ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا ۔سعید بھر م پر پولیس مقابلوں ،قتل اور اقدامت قتل سمیت دیگر کئی جرائم کے الزامات ہیںجبکہ ملزم عرصہ دراز سے جنوبی افریقہ میں بیٹھ کر اپنا نیٹ ورک چلا رہاتھا ۔

 

 
Read 213 times