پاک بھارت ٹاکرا، کولکتہ کے ہوٹلوں میں کمرے نایاب ہوگئے

ہفتہ, 19 مارچ 2016 17:00

کولکتہ: پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 کے میچ کیلئے کولکتہ آنے والوں کو ہوٹلوں کے کمروں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرون شہر سے پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کرکٹ کی وجہ سے کولکتہ کے بیشتر ہوٹلوں میں 3 دن سے کمرے بک ہوچکے ہیں اور ہاو¿س فل کے بورڈ آویزاں کردیے گئے ہیں ۔ جن ہوٹلوں میں کمرے دستیاب ہیں وہاں 150 سے 200 ڈالر کرایے پر ملنے والا کمرہ 400 ڈالر میں مل رہا ہے ۔
دوسری طرف ہوٹلوں میں شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد امڈ آنے کے باعث پکوان سنٹروں کی چاندی ہوگئی ہے اور مالکان نے کھانے کے دام بھی کئی گنا بڑھا دیے ہیں، اسی طرح کولکتہ آنیوالی پروازوں کے نرخوں میں بھی اضافہ کردیاگیا۔

Read 177 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto