کولکتہ کا ایڈن گارڈن پاکستان کیلئے کامیابی کی ضمانت: بھارت کیخلاف گرین شرٹس تمام میچوں میں کامیاب

ہفتہ, 19 مارچ 2016 22:23

کولکتہ:یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان عالمی کپ میں کبھی بھارت کو نہیں ہرا سکا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں بھارت پاکستان کو کبھی بھی نہیں ہرا سکا۔اگر بھارت کو آج آفریدی الیون نے ہرا دیا تو یہ 152سالہ سٹیڈیم میں پاکستان کی مسلسل پانچویں فتح ہوگی۔اس سے پہلے پاکستان نے اس گراونڈ پر بھارت کو چار ایک روزہ میچوں میں شکست دی تھی۔ یہ دونوں ٹیموں میں پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہے جو اس گراونڈ پر ہونے جا رہا ہے۔پاکستان نے اس گراونڈ پر اس وقت تاریخی فتح حاصل کی جب 1987میں سلیم ملک نے بھارتی آل راونڈرکپل دیو کو ایک اوور میں چار چوکے مارے۔سلیم ملک نے 36بالز پر72رنز بنا کر پاکستان کو دو وکٹوں سے فتح دلوائی تھی۔اس میچ میں سری کانت نے سنچری بنائی تھی۔

Read 134 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto