ورلڈ ٹی ٹونٹی ،نیوز لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ

منگل, 22 مارچ 2016 19:02

موہالی :ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق موہالی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر قومی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کرتے ،ٹیم میں محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی جگہ خالد لطیف اورعماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 55 رنز سے شکست دی تاہم بھارت سے اسے 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باوجود گرین شرٹس پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر بہتر رن ریٹ سے دوسرے نمبر پر ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے پہلے میچ میں بھارت کو 47 رنز سے شکست دینے کے بعد کیویز نے آسٹریلیا کو بھی 8 رنز کی شکست سے دوچار کیا تھا اور اس وقت گروپ میں وہ پہلی پوزیشن پر ہے۔

Read 180 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto