ڈمپل گرل پریتی زنٹا بھارتی میڈیا پرآگ بگولہ ہوگئیں

پیر, 28 مارچ 2016 12:45

بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پریتی زنٹا نے بھارتی میڈیا کو غلط افواہیں پھیلانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔بالی ووڈ اداکارہ اپنے قریبی دوست سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد امریکا میں خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں لیکن جب تک وہ بھارت میں تھیں تو آئے روز بنتے بگڑتے معاشقوں اور شادی سے متعلق خبروں کے باعث میڈیا کی زینت بنتی رہیں جس کے باعث انہیں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا یہی وجہ ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے مداح کے جواب میں اداکارہ پریتی زنٹا کا یواین پی سے کہنا تھا کہ پیسے لے کر خبریں بنانا کسی بھی صورت صحافت کے لیے ٹھیک نہیں ہے جب کہ لفافا جرنلزم حقیقی معنوں میں بھارتی ذرائع ابلاغ میں کینسر کی طرح پھیل چکا ہے جس سے بھارتی میڈیا کی سالمیت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے حال ہی میں اپنے قریبی امریکی دوست سے لاس اینجلس میں شادی کی ہے

Read 1256 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto