پریس کلب پر حملہ کرنے والے ساتھ ملزمان گرفتار

پیر, 28 مارچ 2016 12:55

 پولیس نے پریس کلب پرحملے اورنجی ٹی وی کی سیٹلائٹ وین جلانے میں ملوث سات ملزمان کوحراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں آرٹلری میدان پولیس نے سات افراد کوحراست میں لیا، گرفتارملزمان میں عمیرخان، عبیداحمد، خواجہ رضا، محمدرضا، ظفراقبال، عبدالقادراورعرفان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان پریس کلب پر حملے اورگاڑی جلانے میں ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاگ ٹی وی کاعملہ اور ڈی ایس این جی وین کے ہمراہ پریس کلب کے باہر اپنی صحافتی ذمہ داریاں اداکررہا تھا کہ چند نامعلوم مشتعل افراد نے عملے اوروین پرحملہ کردیا تھا اورنہ صرف وین موجودعملے کو تشددکانشانہ بنایابلکہ وین کوشدیدنقصان پہنچایا۔

نامعلوم افراد نے کراچی پریس کلب پر بھی حملہ کیا تھا اور شدید پتھراؤ بھی کیا جس سے پریس کلب کے اندر موجود صحافی بھی زخمی ہوگئے۔ نامعلوم افراد کوریج کرنے پرکیمرہ مین سے کیمرہ بھی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے

Read 168 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto