آج سے پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان

ہفتہ, 02 اپریل 2016 10:54

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق آج سے اتوارکے دوران بالائی خیبرپختونخواہ(دیر،سوات،شانگلہ،کوہستان،بٹگرام،مانسہرہ)، گلگت بلتستان(گلگت،غذر،دیامر،استور)،کشمیر(مظفرآباد اور وادی نیلم) کے اضلاع میں اکثرمقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔شدید بارشوں کے باعث بالائی خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہےمحکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسر محمد جنید کا کہنا تھا کہ آج ہفتہ اور اتوارکے روز اسلام آباد، فاٹا میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبر پختونخواہ (پشاور،مردان،کوہاٹ،بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویڑن ) میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے اور شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن)، ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز /گردآلود ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخواہ( پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویڑن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی ، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویڑن) میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور ڈویژن اور شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ڈویژن)میں چند مقامات پرتیزگردآلودہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہےانہوں نے کہا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی جبکہ بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: پاراچنار39، پٹن35، دیر25، کالام16، چترال15، میرکھانی13،مالم جبہ11، بنوں08، سیدوشریف07، دروش، لوئردیر06، بالاکوٹ05، پشاور03، ڈی آئی خان، کاکول01، گلگت بلتستان:استور05، بگروٹ03، گوپس02، چلاس01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ04، مظفر آباد03، راولاکوٹ02، پنجاب: کامرہ، بھکر01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت، شہید بینظیر آباد، پڈعیدن40، سکھر، چھور، حیدرآباد9، تربت، لسبیلا، موہنجوداڑو، روہڑی، دادو، رحیم یار خان38، خانپور، بدین، بہاولپور، جیکب آبادمیں 37ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج لاہور میں درجہ حرارت 37، کوئٹہ 25، کراچی 32، پشاور 23 جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج پولن کی مقدار2،474فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی

Read 223 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto