سعودی عرب نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کو سب سے بڑے سول ایوارڈسے نوازدیا

پیر, 04 اپریل 2016 15:40

ریاض : دوروزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانگی سے قبل سعودی عرب نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کو سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازدیا،یہ ایوارڈ شاہی دربارمیں عطاءکیاگیا۔ 
بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر ‘ پر لکھاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی عرب کا سب سے بڑا سول اعزاز ’شاہ عبدالعزیز ایوارڈ‘ دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’عالی جاہ شاہ سلیمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ عظیم ملاقات رہی، ہم لوگ بھارت اور سعودی کے درمیان مضبوط تعلقات کے لیے پابند ہیں‘، ’شکریہ سعودی عرب۔ بہت سے پروگرام میں شرکت کی جو ہمارے ملکوں کے درمیان معاشی اور لوگوں کے درمیان رابطے کو مضبوطی فراہم کرے گا‘۔
اس سے قبل دن میں مودی نے شاہ سلیمان کو بھارت آنے کی دعوت دی جنہیں انھوں نے قبول کیا۔

Read 106 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto