شاہد آفریدی کا کپتانی چھوڑنے کا اعلان ڈرامہ نکلا، کنٹریکٹ مکمل تھا: پی سی بی اعلامیہ

پیر, 04 اپریل 2016 16:21

لاہور  : آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان ڈرامہ نکلا۔  پی سی بی کی جانب سے 16 ستمبر 2014 ءکو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد آفریدی صرف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک ہی کپتان تھے۔مقامی اخبار سٹی 42 کے مطابق  پی سی بی کے سرکاری اعلامیہ میں واضح لکھا گیا تھا کہ شاہد آفریدی کو بطور کپتان بھارت میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک ہی کپتان ہیں۔ قومی ٹیم پچیس مارچ کو آسٹریلیا کیخلاف موہالی میں شکست کھاکر ٹورنا منٹ سے آﺅٹ ہو گئی اور بطور کپتان شاہد آفریدی کی ذمہ داریاں ختم ہو گئیں۔ مگر شاہد آفریدی نے پریس ریلیز جاری کرکے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر کے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ۔ پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے بھی آفریدی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے بیان دیا کہ آفریدی کا ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ درست ہے۔

Read 234 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto