اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،ایران سے پاکستان سمیت کسی ملک کو کوئی خطرہ نہیں: حسن روحانی

جمعرات, 07 اپریل 2016 22:46

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پنی سرزمین کوکسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،اپنے ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کے ساتھ اعتدال پسندانہ رابطہ رکھنا چاہتے ہیں،ایران پاکستان سمیت کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک تقریب میں ایرانی صدرحسن روحانی نے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ایران کسی بھی قوم کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں ہے۔ ان کا ملک میانہ روی کی پالیسی اپنائے رکھے گا اور تمام ممالک کے ساتھ مکالمت اور رابطوں میں اضافے کا خواہاں رہے گا۔ حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مواقع ہمیشہ رہنے والے نہیں، اس لیے ان سے جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے نے جو مثبت امکانات پیدا کیے ہیں، نہ تو وہ مستقل ہیں اور نہ ہی ہمیشہ رہنے والے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کی وجہ سے ملک کے تمام صنعتی شعبوں میں ترقی کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، جن میں جوہری صنعت بھی شامل ہے۔

Read 219 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto