جس دن کرپشن ثابت ہوجائے سیاست چھوڑ دوں گا، خورشید شاہ کا اعلان

منگل, 12 اپریل 2016 17:10

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اب تک جنتی بھی وزارتوں میں رہے صرف عوام کی خدمت کی ہے اور اگر جس دن پر کرپشن ثابت ہوجائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ 

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایک شخص کل کہہ رہا تھا خورشید شاہ کے خلاف نیب کی بہت سی فائلیں ان کے پاس آگئی ہیں،وزیرداخلہ نے جیسی بات کی ایسی تو عام آدمی بھی نہیں کرتا ہے، وزیر داخلہ بڑے شیربنتے ہیں ، یہ شیر نہیں گیدڑ سے بھی بدتر ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کا لیڈر جلاوطن ہوا تو وہ گھروں میں سکون کی نیند سوتے رہے، گھٹیا آدمی بھی ایسی بات نہیں کر سکتا جوایک وزیرنے کی، وزیرداخلہ ان کی زبان بندی کرنا چاہتے ہیں اسی لیے وہ انہیں بلیک میل کرتے ہیں، کیا نیب وزیر داخلہ کے ماتحت ہے اس کا جواب بھی آنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ مرسکتے ہیں لیکن کرپشن نہیں کرسکتے،وہ آج تک جتنی وزارتوں میں رہے ہیں صرف عوام کی خدمت کی ہے، 2 بینک اکاؤنٹس کے علاوہ ان کا کہیں بھی کوئی  اکاؤنٹ نہیں۔ انہوں نے 1973 سے کاروبار شروع کیا لیکن نواز شریف کی حکومت آئی تو ان کے خلاف نیب کے کیسز بنائے گئے،وہ خداکو حاضر ناظر جان کرکہتے ہیں کہ ایف آئی اے اور نیب کے بجائے ایوان ان کا احتساب کرے، قوم کو بتایا جائے کہ اپوزیشن لیڈر نے کون سے فوائد حاصل کیے۔  جس دن ان پر کرپشن ثابت ہوجائے تو وہ ان کا آخری دن ہوگا، تحقیقاتی ٹیم کو سکھر بھجوایاجائے اور اگر ایک انچ زمین پر بھی قبضہ ثابت ہو تو آج سے ان کا استعفا قبول کرلیں۔

Read 168 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto