کترینہ تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ، رنبیر کا صاف انکار

بدھ, 13 اپریل 2016 15:53

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اوررنبیر کپور کے درمیان قربتوں اورعلیحدگی کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہی رہی ہیں جہاں اب اداکارہ کی جانب سے ایک بار پھر اختلافات ختم کرکے جڑنے کی بات کی گئی ہے تو رنبیر کپور نے انہیں صاف صاف انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں کترینہ کیف اور رنبیر کپور کا ایک پارٹی میں ٹاکرا ہوگیا۔ دونوں نے رسمی علیک سلیک کی تو کترینہ نے موقع غنیمت جان پراپنے دل کی بات رنبیر کے سامنے رکھ دی، باربی ڈول نے چاکلیٹی ہیرو کو اپنی محبت کا یقین دلانے کی بھرپور کوشش کی کہ شائد ان کے ہیرو کا دل پگھل جائے اوریہ جوڑا ایک مرتبہ پھرہنسی خوشی اپنی اننگز کا دوبارہ سے آغاز وہیں سے کریں جہاں سے ٹوٹا تھا لیکن شائد کترینہ کیف کے جذبات میں کچھ کمی تھی یا رنبیر کا غصہ زیادہ تھا کہ اس نے بالی ووڈ کی اس سپر اسٹار کی پیشکش رد کردی۔

رنبیر نے کترینہ کو صاٖف صاف ہی کہہ دیا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے کیونکہ تعلق جب روگ بن جائے تو اسے چھوڑنا ہی بہتر ہوتا ہے اورزندگی کا سفر تھمتا نہیں، اس لئے کترینہ آگے دیکھے اورماضی کی باتیں بھول جائیں، رنبیر کی باتیں سن کر کترینہ کا تو منہ ہی اتر گیا اور جب تک پارٹی میں رہی ان کے چہرے سے رد کئے جانے کا اثر ساف ظاہر تھا۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے گہری قربتوں کے بعد علیحدگی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے جب کہ اخلافات کے بعد اب اداکارہ کترینہ کیف کو کپور فیملی کے واٹس ایپ گروپ سے خارج کردیا گیا ہے

Read 508 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto