علیحدگی پسندوں' کو ہتھیار فراہم کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

منگل, 19 جنوری 2016 09:33

علیحدگی پسندوں' کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دونوں ملزمان کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے علاقے سے مختلف چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ پیرا ملٹری فورس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان پر 'کالعدم علیحدگی پسند تنظیم' کو اسلحہ مہیا کرنے کا الزام ہے، تاہم ترجمان نے مذکورہ تنظیم کا نام اور گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

ترجمان کے مطابق ایک علیحدہ کارروائی میں رینجزر نے نارتھ ناظم آباد میں ایک چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا.

رینجرز نے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں بھی کارروائی کی اور ایک مشتبہ شخص فرخ فراز عرف موٹا کو مبینہ طور پر اسٹریٹ جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا.

رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے 4 جیولری کی دکانیں، ایک اسٹور، 4 ہول سیل ڈیلرز اور 7 بنگلوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

اس کے علاوہ رینجزر نے شہر کے دیگر علاقوں لیاری اور رنچھوڑ لائن سے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے ان افراد میں سے 5 کا تعلق لیاری گینگ وار اور ایک کا تعلق 'بدنام عسکریت پسند تنظیم' سے ہے۔

Read 171 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto