احمد شہزاد نے طیش میں آکر ڈریسنگ روم کے شیشے توڑ دیئے

پیر, 25 اپریل 2016 17:05

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز اور پاکستان کپ میں خیبرپختونخوا کی قیادت کرنے والے احمد شہزاد میچ میں سنچری نہ بنانے پر طیش میں آگئے اور انہوں نے ڈریسنگ روم کے شیشے توڑ دیئے۔ 

خیبرپختونخوا ٹیم کے کپتان احمد شہزاد بلوچستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے تھے اور سنچری سے قبل آؤٹ ہونے کا غصہ انہوں نے ڈریسنگ روم کے شیشے پر نکالا، بلے باز پہلے بھی کئی بار پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرچکے ہیں تاہم اس بار انہوں نے آؤٹ ہونے پر ڈریسنگ روم میں پہنچ کر اپنے بیٹ سے تمام شیشے توڑ دیئے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیشے کی مرمت پر جتنا خرچ آئے گا وہ احمد شہزاد کی میچ فیس سے کاٹ لیا جائے گا۔

دوسری جانب اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ارادتاً ڈریسنگ روم کا شیشہ نہیں توڑا، بیٹ اپنے بیگ پر پھینکا تھا جو شیشے پر لگ گیا اور شیشہ ٹوٹ گیا، اگر شیشہ توڑنے کا جرمانہ ہے تو وہ ادا کرنے کو تیار ہوں تاہم پی سی بی کی جانب سے اب تک کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کپ کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی کھل عام خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کی سب سے بڑی مثال یونس خان کا ایونٹ ادھورا چھوڑ کر جانا ہے جب کہ عمر اکمل بھی اسٹیج ڈرامے کے دوران کسی شہری سے لڑ پڑے تھے جس کا پی سی بی نے نوٹس لے لیا۔

Read 507 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto