شیو سینا کی پاکستان سے نفرت۔ راحت فتح علی خان کے شہر میں لگے پوسٹر پھاڑ دیئے گئے۔

پیر, 25 اپریل 2016 19:16

احمدآباد: ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کے بینر پھاڑ دیئے اور کنسرٹ منسوخ کرنے کی دھمکیاں دیں۔

بھارتی انتہا پسند ہندو مسلمان اور پاکستان دشمنی میں کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کے بھارتی سرزمین پر کنسرٹ منسوخ کروانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے آزماتے رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کے خلاف اوچھی حرکتیں شروع کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راحت فتح علی خان کا بھارتی شہر احمد آباد میں 30 اپریل کو کنسرٹ منعقد کیا جارہا ہے جس کے لیے شہر میں اشتہاری  مہم شروع کی گئی تھی جس پر ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے شہر میں پاکستانی گلوکار کے بینر اور اشتہاری پینا فلیکس پھاڑ دیئے اور کنسرٹ منسوخ کرنے کی دھمکیاں دیں۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی دھمکیوں کے باعث معروف غزل گائیک استاد غلام علی کا کنسرٹ کئی بار منسوخ کیا جاچکا ہے۔

Read 984 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto