مخالفین کوپتا نہیں کہ ان کا واسطہ کس سے پڑا ہے، وزیراعظم

منگل, 03 مئی 2016 16:57

بنوں: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مخالفین کو نہیں پتا کہ ان کا کس سے واسطہ پڑ گیا ہے، ہم گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔

بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائے تواستعفیٰ دے دوں گا، آپ کے کہنے پر گھر چلے جائیں یہ منہ اور مسور کی دال، عوام کا مینڈیٹ لے کرآئے ہیں، گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، تمام معاملات سپریم کورٹ پر چھوڑ دیئے اوراگر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوگئی تو ایک منٹ میں گھر چلا جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں سنہرے خواب دکھا کرخیبرپختونخوا کے لوگوں کو پھنسایا گیا، نیا خیبرپختونخوا دیکھنا چاہتا تھا لیکن جہاں جاتا ہوں وہیں پرانی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، پرانے اسکول، پرانے اسپتال دیکھ کر بڑا افسوس ہوتا ہے، ہم عوام کی خدمت دل و جان سے کر رہے ہیں لیکن آج پھرایسےالزامات لگائےجارہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیراعظم نے بنوں  میں 5 بڑی شاہراہوں کا افتتاح کرنے اور 5 یونین کونسلز میں گیس کی فراہمی کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ لکی مروت میں یونیورسٹی کے قیام، بنوں اکنامک زون، بنوں ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صوبائی حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں سن لو، تم کیا کررہے ہو اور ہم کیا کر رہے ہیں، یہ ہے نیا پاکستان، پرانے پاکستان والے پشاورمیں بیٹھے ہیں اور دھرنےدے رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دھاندلی کا رونہ روتے رہے لیکن سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کا فیصلہ دھاندلی کا شورمچانے والوں کے منہ پرطماچہ تھا جس پر انہیں قوم کا وقت ضائع کرنے پر معافی مانگنی چاہیئے۔

Read 364 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto