پنجاب رینجرز کی بھارت سے متصل گھونڈی بارڈر کے قریب کارروائی، 2 اسمگلر ہلاک

جمعرات, 05 مئی 2016 15:47

لاہور: پنجاب رینجرز نے گھونڈی بارڈر کے قریب کارروائی کی جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اسمگلر مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے متصل گھونڈی بارڈر کے قریب پنجاب رینجرز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ رینجرز پارٹی نے پاک بھارت بارڈر کے قریب مشکوک حرکت کے باعث 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں مشکوک افراد مارے گئے جن کے قبضے سے بھارتی شراب کی بوتلیں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک اسمگلر شراب کی بوتلیں اسمگل کر رہے تھے اور رینجرز اہلکاروں کی جانب سے مشکوک جاننے پر انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

Read 512 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto